تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے اداروں کو بے نقاب کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے اداروں کو بے نقاب کیا جائے، بیرونی عناصر سے پہلے پاکستان میں بیٹھے پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو روکنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان مخالف قوتوں کی ہائبرڈ وار سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والی این جی اوز ، اداروں کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسلامو فوبیا، دہشت گردی، انسانی حقوق کی آڑ میں پاکستان کے خلاف کوششیں جاری ہیں، پاکستان مخالف قوتوں کی ایما پر این جی اوز فوج مخالف پروپیگنڈے میں سرگرم ہیں۔

عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ خواتین، اقلیتوں کے حقوق کے ایشوز پر این جی اوز ، ادارے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو کچھ اداروں ، این جی اوز کی فنڈنگ کے ثبوت بھی دکھائے گئے۔

مزید پڑھیں: ہندو فاشسٹ ایجنڈے سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے غیرملکی فنڈنگ لینے والے اداروں، این جی اوز کی نشاندہی کرکے کارروائی کی سفارش کی گئی۔

وزیراعظم نے غیرملکی فنڈنگ سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف 48 گھنٹے میں ایکشن کا حکم دیا، عمران خان نے ہدایت دی کہ ایسی این جی اوز ، اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو ٹھیک کرنا ہے دشمن عناصر سے پاک کرنا ہے، پروپیگنڈا کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کی درخواست منظور نہ کی جائے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔