تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

معاشی ٹیم پر فخر ہے، وزیر اعظم کا سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپےکی قدر میں اضافہ ہوا، معاشی ٹیم پر فخر ہے، اپنی بھرپورکوششیں جاری رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، 4ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں 4روپے اضافہ ہوا، معاشی ٹیم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے.

اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 30 فیصد تقریبا 10،000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، یہ ترقی حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا پاکستان کی معیشت بالآخردرست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا، اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے ، جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے ، گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔

خیال رہے حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے ، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔

Comments

- Advertisement -