تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھارت کو اس راہ پرچلنےسے روکنا ہوگا، جس پر کشمیریوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس راہ پرچلنےسے روکنا ہوگا جس پر کشمیریوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں،بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بمیں نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اورمختلف ممالک کے سربراہان کو آگاہ کیا ہے، بھارت کو کشمیریوں پر نا قابل قبول راستے پر چلنے سے روکنا ہوگا، اس راہ پرچلنےسےروکناہوگاجس پرکشمیریوں کےحقوق سلب کیےجارہے ہیں۔

پہلے بھارت نےمقبوضہ جموں کشمیرکا غیرقانونی الحاق کرنےکی کوشش کی، اب بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے، بھارتی شہریوں کومقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ یواین سیکورٹی کونسل کی قراردادوں،جنیواکنونشن کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت سے جواب طلب کیا جائے، جہاں نہتےکشمیری پیلٹ گن،جنسی تشدد،بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا بالادستی پرمبنی سرکار کے حکم پر قابض فوج مظالم ڈھا رہی ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں، بہیمانہ زیادتیوں پرمسلسل خاموشی انسانی حقوق اورقوانین کے خلاف ہے اورناقابل قبول ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -