اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’’بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں، ہر صورت انتخابات کرائیں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں، ہر صورت انتخابات کرائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پنجاب، کے پی میں بلدیاتی الیکشن جلد کرانے کی ہدایت کردی۔

پرویز خٹک نے مشورہ دیا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں، ہر صورت انتخابات کرائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوامی مسائل جلد حل ہوں گے، عمران خان نے پارٹی تنظیم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں بیرسٹر فروغ نسیم، امین الحق اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے، وفاقی وزرا شیخ رشید، اسد عمر اور عبدالحفیظ شیخ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے کارکنوں کی رہائی اور قائم مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا، ایم کیو ایم نے بند دفاتر کھولنے اور یونیورسٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے اہم مسئلہ کراچی کی ترقی ہے۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسد عمر کو متعلقہ امور دیکھنے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں