تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے معاملے کی تہہ تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، سلامتی اور مجموعی صورتحال پرغور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے12نکاتی ایجنڈے پر بحث کی اور متعدد کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی ، وفاقی وزرا نے مہنگائی میں کمی کے لئے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا بیوروکریسی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے۔

فیصل واوڈا کا وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کامطالبہ


ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات، احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل کالی بھیڑوں کونکال باہر کریں، گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہیے، کسی وزیر کی جانب سے کمزوری ہےتو نشاندہی ہونی چاہیے،فیصل واوڈاکی رائے، بیوروکریسی سیدھے کام کو بھی مہینوں تاخیر کا شکار کردیتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ مہنگائی کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں، جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وفاقی کابینہ ارکان نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی میں کمی میری ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے گندم،آٹےکی قیمتوں میں کمی پراہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔

Comments

- Advertisement -