اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرخیمےلگا دیے گئے، عمران خان کا کہنا ہے کہ خیمے عارضی پناہ گاہوں کے طور پر لگائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا میں وزیراعظم نے بتایا کہ بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پر خیمے لگادیئے گئے ، خیمے عارضی پناہ گاہوں کے طورپر لگائے جارہے ہیں۔
Tents being setup in Lahore today as temporary Panah Gahs (shelters) for the homeless sleeping on the footpaths of the provincial capital. pic.twitter.com/psrsOnVfNG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 24, 2018
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو فٹ پاتھ پررہنےوالوں کی مدد کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، بے گھر افراد کو شیلٹر کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کیاجائے۔
عمران خان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پشاور اورکراچی میں بھی شیلٹرز کیلئےجگہوں کاانتخاب کیا جارہاہے۔
I have asked CM Punjab to set up tents for people sleeping on footpaths and provide them food until the Panah Gahs (shelters) are built, as the weather is turning increasingly cold. Peshawar and Karachi spots also being located.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 24, 2018
واضح رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے ،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔
خیال رہے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارتےہیں اور اکثریت کو بنیادی سہولتوں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے موزوں جگہ درکارہوتی ہے، منصوبے کا مقصد بے گھر کی عزت نفس بحالی اور ضروریات پوری کرنا، محفوظ جگہوں کی تعمیراور بے گھرافراد کو لاحق خطرات کم کرنا ہے۔