اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کےبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی پر10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کےبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈے پر ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کی جانب سے ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیاگیا، وزیراعظم کی ہدایت پربابراعوان نےہتک عزت کادعویٰ تیار کیا، دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائرکیاگیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا۔
وکیل وزیراعظم بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کےحوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کارستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔