منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے اپنی کابینہ کو دھمکی آمیز خط دکھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ اراکین کو دکھا دیا، خط کے معاملے پر قومی سلامتی اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس دن وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے اور اس اجلاس کے دوران عمران خان نے اپنی کابینہ کو دھمکی آمیز خط دکھا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی چال کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خط کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خط کے معاملے پر قومی سلامتی اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اراکین کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے موصول ہونے والا دھمکی آمیز خط صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صحافی خط کا متن دیکھنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی توثیق رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جاچکی ہے، دوسری جانب علیم خان گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلیے ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں