تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

وزیراعظم عمران خان شہرت کی بلندیوں پر ، دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں شامل

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، دورہ امریکا کے بعد عمران خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز میں تیزی سے اضافہ ہوا اوروہ ٹوئٹر پر چھٹے مقبول ترین رہنما بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا میں دنیا کے سامنے اسلام کا صحیح تشخص اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھانے کے بعد مقبول ترین مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھاگئے۔

اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز میں تیزی سے اضافہ ہوا، گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے جبکہ اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹے ہر دلعزیز عالمی رہنما کا اعزاز حاصل کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر چورانوے لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر میں ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے ، اس وقت وزیراعظم عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ ہے۔

مزید پڑھیں : جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت عروج پر

یاد رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی تھی اور وہ یو این لیڈرز میں دوسرے نمبر پر رہے، گوگل سرچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ عمران خان کو سرچ کیا گیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت میں تمام ممالک کے سربراہان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -