اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ایس ایل میں ہرٹیم آخری گیندتک لڑے گی اور پی ایس ایل میں ٹیمیں شائقین کولطف اندوزکریں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان سپرلیگ سیون کا شاندار آغاز کررہے ہیں، امیدہےپی ایس ایل میں ہرٹیم آخری گیندتک لڑے گی اور پی ایس ایل میں ٹیمیں شائقین کولطف اندوزکریں گی۔
خیال رہے میگاایونٹ کے آغاز میں صرف ایک دن باقی ہے ، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے نیشنل اسٹیڈٰیم میں تیاریاں جاری ہیں، گراؤنڈ کے فرنٹ پر اسٹیج بنایا جارہا ہے، تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ کل کراچی کنگز اورملتان سلطانز کے درمیان نیشنل اسٹیڈٰم کھیلا جائے گا۔