اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی غور ہوگا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
وفاقی کابینہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی غور کرے گی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کیلئے سمری پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، بورڈ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیلئے سروس رولز اور سٹریکچر کی منظوری دے جائے گی-
اجلاس میں بینکنگ کورٹ نو کراچی میں جج کی تعیناتی کی منطور دی جائے گی جبکہ پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی بطور ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
وفاقی کابینہ ای سی سی کے 15مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاکابینہ کے الیٹریک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 150میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی حتمی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنمنٹ حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے-
اجلاس مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔