جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، وفاقی ملازمین کیلئے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کااجلاس کل دوپہر ایک بجے ہو گا ، جس میں کابینہ وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری دے گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹروبس منصوبے پربریفنگ دی جائے گی۔

- Advertisement -

کابینہ صدرکراچی کی اراضی پرفیڈرل سروسز ٹربیونل کادفترتعمیرکرنےکی اجازت دے گی ، چیئرمین ٹاسک فورس برائےآئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی بریفنگ بھی ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ بورڈآف گورنرزکی تشکیل نو ، این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے۔

اس سے قبل 9 فروری کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین میں ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری دی گئی تھی، ان ترامیم کا مقصد ڈیجیٹل روشن پاکستان منصوبے میں سہولت کاری ہے۔

گزشتہ اجلاس میں کابینہ نے مختلف شہروں میں مزید 30 احتساب عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں