اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 19جنوری کوطلب کرلیا ، جس میں سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا۔
کابینہ کوامن کی صورتحال اوراحتجاج پرحکمت عملی سمیت کوروناصورتحال اورویکسین سےمتعلق امور اور سول سروس ریفارمز پربریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں آرڈیننس فیکٹریزبورڈکےچیئرمین کی تعیناتی کی منظوری ، نئےمیٹرزکی تنصیبات کےخاتمےپرکمیٹی تشکیل نوکی منظوری دی جائے گی جبکہ یورو بانڈز اورسکوک بانڈزمیں ٹیکس چھوٹ اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں معاونین مشیران کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔
کراچی ڈھوک لیبربورڈکی منظوری کابینہ ایجنڈےمیں شامل کرلی گئی جبکہ وفاقی کابینہ این ٹی ڈی سی کےبورڈآف ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی توانائی اور ذیلی کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں سمیت قانون سازی سےمتعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔