اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وبا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کرلیا، جس میں بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وباکی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمراین سی اوسی کےاعدادوشمارپر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں کوروناروک تھام کیلئےصوبائی حکومتوں کےاقدامات پربریفنگ دی جائے گی، چیئرمین این ڈی ایم اے،معاون خصوصی برائےصحت اسپتالوں،طبی آلات پربریفنگ دیں گے جبکہ بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےبعدکی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمدضروری ہے،ہاٹ اسپاٹ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کو پوائنٹ آؤٹ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے،پولی کلینک،سی ڈی اے اور پمز اسپتال میں آکسیجن بیڈز دیں گے۔
خیال رہے چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کوروناسے مزید نواسی مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 3590 ہوگئی جبکہ 4471 نئےکيسز بھی رپورٹ ہوئے، جس سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار چالیس تک پہنچ گئی ہے۔