اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور توانائی کےمعاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں اشیائےضروری ،گیس اور بجلی کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں چینی کی قیمت میں اضافےسمیت اشیائےضروری کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزرااور صوبوں کےنمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےتوانائی کےمعاملے پربھی اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ملک میں توانائی ضروریات ،پیداواری صلاحیت کاجائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کوگیس اور بجلی کی دستیابی کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر توانائی نے بجلی بریک ڈاؤن پر رپورٹ پیش کی گئی تھی اور بتایا تھا سسٹم میں آنیوالی خرابی کوتیزی سے دور کردیا گیا ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا عوام کوبجلی کے حوالے سےاعتماد میں لیں۔