تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا، جس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، معاونین اور سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ں بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس کی سفارشات  پر غورہوگا۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق این سی اوسی تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی منظوری دےگی، جس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلوں کااعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں : 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ ہوگیا

یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کورونا کیسز کومانیٹر کیا جائے گا، کوروناصورتحال کےپیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں تک کی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔

تمام صوبائی وزرائےتعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا جبکہ طلباکو ماسک کےساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانےکی ہدایت کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -