سوات: وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم تحریک انصاف آج سوات میں جلسہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف آج سوات میں پنڈال سجائے گی، وزیر اعظم عمران خان جلسے کے دوران عوام سے اپنے خطاب میں تحریکِ عدم اعتماد اور اپوزیشن کے لانگ مارچ سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
جلسے سے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سینئر پارٹی رہنما بھی خطاب کریں گے
گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، میدان کے اطراف وزیراعظم اور مرکزی قائدین کے بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر خیر مقدمی کلمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کا وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنیوالوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ
جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لئے دو ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
فیصل جاوید کا ٹوئٹ
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سوات کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ سوات تیار ہو! منڈی بہاؤالدین, میلسی, دیر اور حافظ آباد کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد آج وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاءاللہ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
فیصل جاوید نے لکھا کہ عوام کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے لکھا کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا، اسکا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا، جیسے جاوید ہاشمی – سیاست میں پھر کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے ۔
فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ 2023 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہو گا، ایک ایک سیٹ پر دس دس ٹکٹ کے طلبگار ہوں گے۔
سوات تیار ہو! منڈی بہاوالدین,میلسی, دیر اور حافظ آباد کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اج وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاءاللہ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے-
عوام کاوزیراعظم پر بھرپور اعتماد-اپوزیشن تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی- pic.twitter.com/AIr5mqBS4u— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 16, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے پی کے علاقے دیر جبکہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں عوامی رابطہ مہم کے تحت عظیم الشان جلسوں سے خطاب کرچکے ہیں، ان جلسوں میں عوام نے وزیراعظم کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔