پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر : حکومت کی جانب سے آج رات تک اہم اعلان متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر پر اعتماد میں لے لیا ، جس کے بعد حکومت کی جانب سے آج رات تک اہم اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر پر اعتماد میں لیا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے آج رات تک اہم اعلان متوقع ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سےعدم اعتمادکوناکام بنانےکیلئےمکمل تیاری ہے ، پی ٹی آئی کے تمام ارکان متحد اور رابطےمیں ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کےبیشتر ارکان بھی حمایت کی یقین دہانی کراچکے ، مسلم لیگ ن کے10سےزائد ارکان اسمبلی بھی رابطے میں ہیں جبکہ ن لیگ کے7 ارکان پنجاب اسمبلی سےملاقات ہوچکی ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں