بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا ایم کیوایم کے پُرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے پرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ ،چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایم کیوایم کے پرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ ،چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے تاہم رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

گذشتہ روز سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ، جس کے نتیجے میں متحدہ کے ایم پی اے، خاتون رکن سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والا ایک کارکن اسلم اسپتال میں دم توڑ گیا تھا ، جس پر ایم کیو ایم نے یوم سیاہ کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں