اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، انھوں نے اسٹیٹ بینک میں3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے1.2ارب امریکی ڈالربھی دیں گے، دنیا کو اشیا کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے ، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔
I want to thank HRH Prince Mohammad bin Salman for supporting Pak with $3 bn as deposit in Pak’s central bank & financing refined petroleum product with $1.2 bn. KSA has always been there for Pak in our difficult times incl now when world confronts rising commodity prices.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 27, 2021
دوسری جانب مشیرخزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالررکھےگا جبکہ 1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی دے گا، کل شام کو سعودی وزیر خزانہ نے فراخدلانہ اقدام کےبارےمیں آگاہ کیا، سعودی حکومت اور ولی عہد کا اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Yesterday evening the Finance Minister of Saudi Arabia informed me of the generous gesture of the Kingdom of Saudi Arabia to place US$3bn with SBP & a $1.2bn deferred oil facility to help the balance of payment of Pakistan.We thank the Crown Prince & the KSA for this kind gesture
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) October 27, 2021
یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج دینے کے لیے 3 ارب ڈالرز سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پٹرولیم مصنوعات کی اعانت (تیل کی خریداری) کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے فنڈز موصول ہونے کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا تھا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں معاونت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے گا۔