سوات: وزیراعظم عمران خان کل سوات کے گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کے دورے کے دوران سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلیے بڑا پیکیج متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں وزیر اعظم عمران خان کے دورے کیلیے تیاریاں جاری ہے ، وزیراعظم کل گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے اور ملاکنڈ ڈویژن کیلیے صحت کارڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔
دورے کے دوران سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلیے بڑا پیکیج متوقع ہے، جلسےسےوفاقی وزیرمرادسعید،وزیراعلیٰ محمودخان بھی خطاب کریں گے۔
یاد رہے خیبرپختونخوا کے عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا یہ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپر فلاحی ریاست بنانےکی جانب بڑاقدم ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا تھا شکریہ عمران خان، کےپی کےبڑے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں مفت سہولتیں ملیں گی، صوبے کی سو فیصد آبادی کومفت اور بہترین علاج کی سہولت میسرہوگی، ہر شہری کو دس لاکھ روپےکی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی۔