تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم عمران خان آج ملک کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے‌

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ملک کے نوجوانوں کیلئے چار نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج کامیاب جوان پروگرام سے مستفید نوجوانوں کا کنونشن بلا لیا ہے، وزیراعظم میگا کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے‌۔

اس موقع پر وزیراعظم نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے ، جس میں 137 یونیورسٹیز میں25 لاکھ طلبا کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت طلبا کو کیئریر کونسلنگ، اسکالرشپ جاب پلیسمنٹ،بزنس سینٹر سہولت دی جائے گی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سے4لاکھ نوجوانوں کوموقع دینےلگےہیں، اگریہ اسٹارٹپ کامیاب ہوگیا توپاکستان بہت آگے پہنچ جائے گا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کلچرکوکامیاب جوان اسپورٹس سےکامیابی دیں گے، وزیراعظم عمران خان کل گرین یوتھ پروگرام کاافتتاح کریں گے ، جس میں ہم نے ٹائیگرفورس کی مددسے40لاکھ درخت لگائے تھے۔

Comments

- Advertisement -