کراچی : وزیراعظم عمران خان کل سندھ کے دورے کے دوران بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے اور سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطبق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کل سندھ کےدورے پرسکھر پہنچیں گے، سندھ کےعوام کاانتظارختم ہونےوالاہے، سندھ کےعوام اپنےمحبوب قائد کا بے انتہا انتظار کررہے تھے، وزیراعظم سندھ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔
سندھ کے عوام اپنے پیارے قائد ، وزیر اعظم عمران خان کا بہت انتظار کر رہے تھے ، اب یہ انتظار کل ختم ہونے کو ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کل سکھر پہنچیں گے اور سندھ کے عوام کے لئے ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 15, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور سکھر کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، عمران خان 16 اپریل کو سکھر اورکراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے، جہاں گورنرسندھ اور سردار علی گوہر مہر ودیگر رہنما ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سمیت جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کےلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطارڈنر میں شرکت کریں گے اور گورنرہاؤس میں مختصرقیام کے بعد اسلام آبادروانہ ہوں گے۔