منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ نے نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی،  ابتدا میں 60 ممالک کوارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔

تفصیلات کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کوپاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی، قومی ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے پرکابینہ نے اطمینان کا اظہارکیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی، ابتدا میں 60 ممالک کوارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔

وفاقی کابینہ کو بریفنگ کے دوران سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ 190 سے زائد ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کر رہے ہیں، پالیسی کا جلد اعلان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملائیشیا کانام بھی نرم ویزا پالیسی میں شامل کردیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پرکابینہ کورپورٹ پیش کریں گے، قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ کوغیرفعال سرکاری اداروں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری شامل ہے، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے تقرر کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی انفرا اسٹرکچرکمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی اورپاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اورنیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیزکی تقرری شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تقررکے لیے قواعد کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں سول ڈیفنس کے لیے 31.44 ملین کی اضافی گرانٹ کی منظوری اور مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں