اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل 1100میگا واٹ کے کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے، پاک چین دوستی کی70سالہ سالگرہ پرپلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کل1100میگا واٹ کے کے ٹو ایٹمی بجلی گھرکاافتتاح کریں گے اور کل ہی 1100میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل ہوجائےگی، اس سےپہلےکےون ایٹمی بجلی گھر1960 کی دہائی میں لگا تھا، 60سال کےبعدایک نیا پلانٹ لگ رہا ہے۔
ایک اور پروجیکٹ کی تکمیل
انشاللہ کل وزیراعظم عمران خان 1100 میگا
واٹ کا K-2 ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔انشاللہ کل ہی یہ 1100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔اس سے پہلے K-1 ایٹمی بجلی گھر 1960 کی دہائی میں لگا تھا۔ 60 سال کے آگے کے بعد ایک نیا پلانٹ لگ رہا ہے۔— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 20, 2021
شہباز گل کا کہنا تھا کہ چین کی مددسےلگنےوالا پلانٹ جی تھری ٹیکنالوجی پرمشتمل ہے، پاک چین دوستی کی70سالہ سالگرہ پرپلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا، پاکستان اورچین کے درمیان ایٹمی تعاون کا یہ تیسواں سال ہے۔
چائینہ کی مدد سے لگنے والا یہ پلانٹ G-3 ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے جو اس وقت دنیا کی جدید ٹیکنالوجی ہے- کل پاکستان چائینہ کی دوستی کی 70 سالہ سالگرہ کے موقع پر یہ پلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا۔ پاکستان اور چائینہ کے درمیان ایٹمی تعاون کا یہ تیسواں سال ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 20, 2021