اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ، نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم کوعثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان یوتھ کاسب سے بڑافلاحی پروگرام ہو گا، نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفیدہوسکیں گے، وزیراعظم کی مشاورت سے لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں : انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان
گذشتہ روز وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزارنوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے ، انٹرشپ پروگرام بیک وقت 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا اور تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔
یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔
بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔