جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا عزم ، وزیراعظم 9 اگست کو ‘کامیاب پاکستان منصوبے’ کا آغاز کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم منصوبے کا آغاز کریں گے ، کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑا پروگرام ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار ہے ، حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم9اگست کو "کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے ، وزیر خزانہ شوکت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح منصوبوں میں تیزی لانےکااصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑا پروگرام ہو گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہاوسنگ منصوبے،اسکل ڈویلپمنٹ اورآسان قرضےپروگرام کاحصہ ہوں گے،شوکت ترہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص،5لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت ہرمستحق خاندان کے1فردکوٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی جبکہ ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا،نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں