کراچی : وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتہ کراچی سرکلر ریلوے کا کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے تحت بجلی سے تیز رفتار ٹرین چلے گی، جس میں چار لاکھ سے زائد افراد سفر کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے، منصوبے کی لاگت170 ارب روپے ہے۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ منصوبے کےلیےنیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا اور ٹرین بجلی سے چلنے والی تیز ترین ٹرین ہوگی اور ہر 6منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔
PM @ImranKhanPTI will lay the foundation of New Karachi Circular Railway next week.
NKCR project will cost Rs.170 Billions.
A brand new track will be laid & this will be fastest train service powered by electricity.
After every 6 minutes a train will arrive on each station.
— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) September 24, 2021
رہنما پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ سہولت سے روزانہ 4لاکھ مسافر مستفیدہو سکیں گے، منصوبہ کےبنیادی ڈھانچے پہ 20.7 ارب خرچ ہوں گے اور منصوبے کی تکمیل کےلیےڈیڑھ سال کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔