منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کالعدم جماعت سے معاہدہ: وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ کالعدم جماعت سے معاہدے سمیت حکومتی فیصلوں پر جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سے معاہدے کے حوالے سے کورکمیٹی کےبعداتحادی جماعتوں کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلالیا ، اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سےملاقات کریں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کالعدم جماعت سے معاہدے پر مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم پاکستان کواعتمادمیں لیں گے جبکہ جی ڈی اے،بی اےپی رہنماؤں کوبھی اعتمادمیں لیا جائے گا۔

دوران ملاقات وزیراعظم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج دن12 بجے ہوگا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کالعدم جماعت سے معاہدے، حکومتی رٹ اوربلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نےعلما سے ملاقات، معاہدے سے متعلق اعتمادمیں لیا اور حساس معاملوں میں احتیاط سے گفتگو کا مشورہ دیتے ہوئے کالعدم جماعت سے معاہدےسے متعلق غیرضروری بیانات سے روک دیا۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کوریلیف دینےپرتوجہ دےرہےہیں، عوامی ریلیف پیکج سےعام آدمی کی مشکلات کم ہوں گی، معاشی طور پر صورتحال بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کومضبوط بنانےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نے کہا ملکی اورسیاسی معاملات پرسب کویک زبان ہوناچاہیے اور ہدایت کی وزرااورپارٹی قیادت فرنٹ فٹ پرنظرآئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں