تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم عمران خان کل کابل کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل کابل کادورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ صدراشرف غنی سےملاقات کریں گے ، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کابل کادورہ کریں گے، اپنے دورے میں عمران خان صدراشرف غنی سےملاقات کریں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کےباہمی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے، یہ دورہ ایک روزہ ہوگا، وزیراعظم کے وفد میں کئی اہم وزرابھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل آگےبڑھانےکے لئے تعاون پر غور ہوگاجبکہ سیاسی، سیکیورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تفصیلی  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پاک افغان بارڈرمینجمنٹ،کراس بارڈر ایشوز پر بھی بات ہوگی۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں پاک افغان تعلقات کومضبوط بنانےاورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت کایقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت کوششوں سےامریکاطالبان امن معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔

وزیراعظم نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنےکے اقدامات کی تعریف کی اور جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئےتمام افغان جماعتوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزکوتاریخی موقع سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔

وزیراعظم نےافغانستان کےدورےکی دعوت پرصدراشرف غنی کاشکریہ اداکیا، وزیراعظم عمران خان نےکہا تھا وہ جلدافغانستان کادورہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -