اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان جمعے کے بجائے ہفتے کو کراچی کادورہ کریں گے، دورہ کےدوران عمران خان مسائل کے مستقل حل کااعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم ہفتہ کوکراچی کادورہ کریں گے، وہ ہر روز کراچی پرمیٹنگ کررہے ہیں، کراچی کے دورے کےدوران عمران خان مسائل کےمستقل حل کااعلان کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان انشاللہ ہفتہ کہ دن کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ہر روز کراچی پر میٹنگ لے رہے ہیں اور کراچی کے دورہ کے دوران کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 3, 2020
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان شہر قائد کی روشنیاں بحال کرنے کےپختہ عزم پرکاربندہیں، وزیراعظم پورے پاکستان کو یکساں اندازمیں ترقی دینےکیلئےکوشاں ہیں، وزیراعظم کراچی میں عوام کیلئےخصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے، کراچی کی ترقی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے،یہ پاکستان کامعاشی دل ہے۔
عمران خان شہر قائد کی روشنیاں اور رونقیں بحال کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں۔ وزیراعظم پورے پاکستان کو یکساں انداز میں ترقی دینے کیلئےکوشاں ہیں۔وزیراعظم کراچی میں عوام کیلئےخصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے۔کراچی کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔کراچی پاکستان کا معاشی دل ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) September 3, 2020
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی تھی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔
وزیرِ اعظم نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔