اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے ، دورے کے دوران وہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ شپ یارڈمیں شپ لفٹ اینڈٹرانسفرسسٹم کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے پی ٹی ہیڈ کوارٹرز کادورہ بھی کریں گے، جہاں انھیں کےپی ٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم سونمیانی بیچ لسبیلہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر پودے لگانے والے کارکنوں سمیت مقامی لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا تھا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان بھر میں 2013تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے ، ہم نے کےپی میں2013سے2018تک ایک ارب درخت لگائے۔

اہم ترین

مزید خبریں