اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا، سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت اللہ نے پاکستان پر کرم کیا ہے، اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں۔
Compared to some other states, Allah has been kind to us in Pak & spared us worst effects of COVID-19. There is a fear onset of winter could result in 2nd wave. I urge everyone to wear face masks in public to avoid a spike. All offices & ed institutions must ensure masks are worn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2020
انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز 9 ہزار 135 ہے۔
ملک میں اب تک 6 ہزار 513 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوچکی ہے۔