تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

چینی کی قیمتوں میں کمی پر ٹیم کو مبارکباد، وزیراعظم

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ماشا اللہ ملک میں چینی اوسطً81روپےکلو فروخت ہو رہی ہے، ایک ماہ قبل اسی چینی کی قیمت102 روپےفی کلو تھی، کثیرالجہت حکمت عملی سے چینی کی قیمت میں کمی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جن کی حکمت عملی سےچینی کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت اکتیس روپیہ فی کلو کم ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش ہو تو نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتےہیں اور اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے مگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہوتو آخرکار وہ کامیاب ہوتی ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکمران خود ملوث نہ ہوں تو کرپٹ عناصر معاشرے میں پنپ نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘وزیراعظم نے گندم اور چینی کے معاملے پر مثال قائم کردی

خیال رہے وفاقی کابینہ نے تئیس جون کوشوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پرایکشن کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ کابینہ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کمیشن رپورٹ کی سفارشات کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کی منظوری دی۔

شبلی فراز کے مطابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام عوامی مفاد میں کیا گیا، انکوائری کمیشن کی سفارشارت کے ضمن میں متعلقہ اداروں کو سونپی جانے والی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت میں اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Comments

- Advertisement -