بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی لاپتہ افراد کے لواحقین سے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست کردی اور کہا لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر شیریں مزاری نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شیریں مزاری نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام لاپتہ افراد کے لواحقین تک پہنچایا اور کہا وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست
کی ہے۔

وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کروں گا، لاپتہ افراد کی فہرست وفاقی وزیرانسانی حقوق کے حوالے کریں، فہرست میں شامل افراد کی موجودہ صورتحال کا پتہ چلا کر لواحقین کی نمائندہ کمیٹی کو بتایا جائے گا۔

لواحقین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی ترجیحی بنیادوں پر بازیابی یقینی بنائی جائے، جس پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچاؤں گی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں