منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا اس ہفتے کے آخر میں کراچی کا دورہ متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہم وزیر اعظم تک کراچی کے تاجروں کی آواز پہنچائیں گے، عمران خان اس ہفتے کے آخر میں کراچی پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجر تھوڑےدن میں کاروبار کھولیں گےتو ساتھ دیں گے،تاجروں نے اب سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرقان کا قتل ہوا انتقال نہیں ،ہم کراچی کے بیٹے ہیں اور اس کی نمائندگی کررہے ہیں،وزیر اعظم دیہاڑی داراور تاجروں کا سوچ رہےہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم تک کراچی کے تاجروں کی آواز پہنچائیں گے، وہ اس ہفتے کے آخر میں کراچی پہنچ رہے ہیں۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیا اور تشویش کا اظہار کیا ہے، عمران خان کراچی کی تاجربرادری کے لیے فکر مند ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس ہفتےکے آخر میں وزیراعظم کا دورہ کراچی متوقع ہے ، دورے کے دوران وزیراعظم کراچی کیلئےاحساس پروگرام کے مزید پیکیجز کا اعلان کریں گے، وزیراعظم مزدور طبقے اور کاروباری شخصیات کو سہولیات دینا چاہتےہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کراچی کےعوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں