پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورے کریں گے ، دورے میں عمرا ن خان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سمیت مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی کیخلاف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی کیخلاف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سےسہولت بازار،دیگراقدمات پربریفنگ دی جائے گی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئےصوبائی حکومت کے انتظامی اقدامات سےبھی آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ کابینہ ارکان،بیوروکریسی کےسینئر افسران سےبھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ہونےوالے3اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخواہ میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اورپنجاب میں سہولت بازار بنانے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سہولت بازار میں 20 کلو کا آٹا 845 روپے ، 10 کلو آٹا کا تھیلا 420 روپے جبکہ چینی ابتدائی طور پر 85 روپے کلو ملےگی،فوری طور پر لاہور میں سہولت بازار بنائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 27 ہزار انسپکشن کرلی گئیں، صوبے میں 818 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 103 افراد کو خیبرپختونخوا میں گرفتار کیا گیا جبکہ 759 دکانوں کو سیل اور 793 دکانوں کو وارننگ جاری کی گئی۔

ابتدائی طور پر لاہور میں 31 سہولت بازار اسی ہفتے بنائے جائیں گے ، پنجاب میں 196 سہولت بازار بنیں گے جبکہ اس مہینے میں 350 سہولت بازار پنجاب میں بنائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں