اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان پمز کے کورونا وارڈ پہنچ گئے، عمران خان نے سربراہ پمز ڈاکٹر منہاج سے ملاقات کی اور ڈاکٹرز سے کورونا کی صورت حال پر گفتگو کی، اسپتال کے عملے نے وزیراعظم کو کورونا مریضوں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے اسپتال میں دستیاب سہولیات، کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹرز سے استفسار کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا پیمز ہاسپٹل میں کورونا وارڈ کا اچانک دورہ – مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا – وزیراعظم بغیر اطلاع دیئے اچانک نک پمز اسپتال پہنچ گئے@ImranKhanPTI pic.twitter.com/dhiOOT5Tke
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) May 10, 2021
سربراہ پمز اسپتال ڈاکٹر منہاج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بغیر پروٹوکول کے اسپتال آئے ان کے ہمراہ فیصل جاوید تھے، انہوں نے کورونا آئیسولیشن وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر منہاج نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جارہی ہیں، کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن، ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کوویڈ وارڈ کا اچانک دورہ pic.twitter.com/mEUvW5KA0T
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) May 10, 2021
وزیراعظم نے پمز اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پمز انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ایس او پیز پر زیادہ سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔