تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان 21 سے 28 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع

اسلام آباد : سفارتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم 21 سے 28 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے ، دورہ امریکا میں عمران خان اورصدر ٹرمپ میں غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے جبکہ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکا کیلئے وزارت خارجہ حکام نے مصروفیات پر بریفنگ دی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 21 سے 28 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، عمران خان 21 ستمبر کو کمرشل پرواز سے سعودی عرب سے نیویارک جائیں گے اور وزیراعظم دورہ امریکا میں پی آئی اے کےہوٹل روزویلٹ میں قیام کریں گے۔

دورہ امریکا میں عمران خان کی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر 15 سے زائد سربراہان سے بھی ملیں گے اور ترکی اور ملایئشیا کےسہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے، عمران خان کا دورہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 24 ستمبرکوامریکی صدرکےعشائیےمیں شرکت کریں گے، عشائیےمیں وزیراعظم عمران خان اورصدر ٹرمپ میں غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے تاحال باضابطہ ملاقات طے نہیں، باضابطہ ملاقات کے لئے سفارتی چینلز سے بات چیت جاری ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان27 ستمبرکوجنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے ، خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 سے رات 10 بجے کے درمیان ہوگا، عمران خان خطاب میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بل گیٹس سمیت کاروباری حضرات سےملاقاتیں کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی، نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے سمٹ میں شرکت کریں گے، کم از کم 4 مواقع پر پاک بھارت وزرائےاعظم ایک جگہ موجود ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -