جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی دربار فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری،ملکی سلامتی کےلیے دعا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : وزیراعظم عمران خان نے دربار فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی، جس کے بعد وہ حافظ آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان حافظ آباد جلسے کے لیے روانہ ہوئے تو اچانک پاکپتن پہنچ گئے، جہاں انھوں نے دربار فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی ، حاضری کے دوران عمران خان نے ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم دربار پر حاضری کے بعد حافظ آباد روانہ ہوگئے۔

- Advertisement -

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

عمران خان کی طرف سے ضلع کے لیےبڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے ، وزیراعظم کی آمد پرحافظ آبادمیں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں اور میونسپل اسٹیڈیم میں کارکنوں کے لیےبڑی تعدادمیں کرسیاں لگادی گئیں۔

اس موقع پر پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے5گیٹ بنا دیے گئے جبکہ ہیلی پیڈ بھی تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی آمد پر ضلع حافظ آباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں