منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

قرضوں میں ریلیف،وزیراعظم کا جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ، جی ٹوئنٹی نےپاکستان سمیت 76ممالک کے قرضوں کومؤخرکرنے منظوری دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترقی پذیر ممالک کیلئےجی20 ممالک کی جانب سےقرضوں میں ریلیف کیلئے اقدامات کئے گئے، وزیراعظم عمران خان نے جی 20 ممالک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں مشیر خزانہ نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف سے1.4بلین ڈالراضافی مراعاتی منظوری اور اعلان کردہ اقتصادی پیکج پرعملدرآمد سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سےملاقات ہوئی تھی ، جس میں پاکستان سمیت 76ترقی پذیر ممالک کوقرضوں کی ادائیگی میں ملنےوالی سہولت پرگفتگو ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نےترقی پذیرممالک کوقرض ادائیگی میں سہولت کی تجویز دی، 12 اپریل کو سیکرٹری جنرل یواین اور عالمی معاشی اداروں کوخطوط لکھے گئے، دنیابھر میں مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے رابطے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تجویزکوزیرغورلانےکی مسلسل درخواست کرتےرہے جبکہ سیکرٹری جنرل یواین،ایم ڈی آئی ایم ایف نے تجویز پر مثبت ردعمل ظاہرکیا، جی20ممالک کےاجلاس میں قرضوں میں سہولت کافیصلہ خوش آئندہے۔

شاہ محمود قریشی نے حفیظ شیخ کومبارکباد دہیتے ہوئے کہا اللہ نے پاکستان کی کاوشوں کو کامیابی سے نوازا ہے۔

خیال رہے ترقی یافتہ ممالک کےگروہ جی ٹوئنٹی نےپاکستان سمیت 76 ممالک پرواجب الادا قرضے مؤخرکرنےکی منظوری دے دی ہے ، ان ممالک پر رواں سال یکم مئی سےاکتیس دسمبرتک واجب الادا قرضے مؤخر کئے گئے ہیں۔

جی ٹوئنٹی کے اعلامیہ کےمطابق اس اسکیم کے تحت منسوخی رواں سال یکم مئی سےاکتیس دسمبرتک کے قرضوں کی گئی، یہ ادائیگیاں اب جون 2022 سے 2024 کےدرمیان کرنا ہوں گی۔

قرضوں کی ادائیگی کومؤخرکرنےکامقصد ترقی پذیرممالک کی کوروناکی وباسےپیداہونےوالےصحت اورمعاشی بحرانوں سے نمٹنےمیں مددکرناہے نیٹ یہ سہولت ان ممالک کوملے گی جوعالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت قرضوں میں ریلیف کےاہل ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں