تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیرِ اعظم کا امریکا کو افغانستان میں کارروائی کے لیے پاکستانی اڈے دینے سے صاف انکار

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا ایسا ممکن نہیں پاکستان افغانستان کیخلاف سر زمین استعمال ہونے دے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستانی اڈے استعمال کرنے نہیں دے گا، پاکستان نے افغان امن عمل میں قلیدی کردار ادا کیا ،جس کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں پاکستان افغانستان کیخلاف سر زمین استعمال ہونے دے ، پاکستان سی آئی اے کو اڈے استعما ل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یاد رہے اس قبل وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، اسے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا ۔

خیال رہے امریکا کی جانب سے گیارہ ستمبر تک افغانستان سے انخلا کے بعد غیر ملکی میڈیا قیاس آرائیاں کررہا تھا کہ امریکا افغانستان میں کارروائی کیلئے پاکستان سے اڈے لے رہا ہے تاہم حکومت پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔

Comments

- Advertisement -