پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا بورس جانسن کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور ملکر کورونا کےخلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط لکھا ، جس میں عمران خان نے بورس جونسن کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور دعا کی۔

اپنے خط میں ، وزیر اعظم نےکورونا کی طرف سے درپیش مشکل چیلنجوں اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا نے عام لوگوں کو ہی متاثرنہیں کیا بلکہ برطانوی وزیراعظم بھی کورونا ہاتھوں کے اسپتال پہنچ گئے۔

کورونا وائرس کا شکاربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوروز سے لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔بورس جانسن کوطبیعت زیادہ خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، انہیں مناسب مقدارمیں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتیابی کے بعدبرطانوی وزیراعظم کوایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بورس جانسن نہ صرف ہمارےبوس بلکہ دوست بھی ہیں، بورس جانسن فائٹر ہیں، جلد واپس آئیں گے، ہماری ترجیح کوروناوائرس کےپھیلاؤکوروکناہے ، ہم درست وقت پرصحیح فیصلے کر رہےہیں۔

خیال رہے برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک چھ ہزارایک سوانسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اورپچپن ہزار دوسوبیالیس متاثرہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں