تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے کی ذمہ داری لی ہے: وزیر اعظم

رینالہ خورد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ذمہ داری لی ہے 50 لاکھ گھر غریبوں کے لیے بنائیں گے۔ تنخواہ دار طبقہ تھوڑے تھوڑے پیسے دے کر بھی اس اسکیم کو مکمل کر سکتا ہے۔ پروجیکٹ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ پالیسی پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے، ہم نے 5 سال میں 50 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ہاؤسنگ پالیسی میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں محمود الرشید اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میاں محمود الرشید نے کہا یہ پروجیکٹ تھوڑا مشکل ہے لیکن یہ مشکل کام ہماری حکومت کرے گی، گزشتہ حکومتیں سارے آسان کام کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک احساس نہیں ہوتا وہ معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، یورپی معاشرے میں آپ کو ایک چیز نظر آئے گی وہ احساس ہے۔ ریاست ذمہ داری لے کمزور آدمی کا علاج کروائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے مظلوم کو انصاف دلائے، بھوکے کے لیے کھانے کا بندوبست کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان ساری وجوہات کی وجہ سے ہی مسلمانوں نے دنیا پر حکمرانی کی، لوگوں کی ذمہ داری لی گئی تو اس وقت ریاست میں پیسہ نہیں تھا، دو بڑی طاقتوں کی نسبت پیسے نہ ہوتےہوئے بھی وہ ریاست آگے بڑھی، ریاست نے کمزوروں کی مدد کی اور اللہ نے ان لوگوں کو ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہمارا تھاجو آج اس طرف چلا گیا ہے، ہم نے ذمہ داری لی ہے 50 لاکھ گھر غریبوں کے لیے بنائیں گے۔ تنخواہ دار طبقہ تھوڑے تھوڑے پیسے دے کر بھی اس اسکیم کو مکمل کر سکتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ سے 40 انڈسٹریاں جڑی ہیں 40 مزید جڑیں گی، ہاؤسنگ پروجیکٹ سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا۔ شہری علاقوں میں کچی آبادیوں سے متعلق بہترین پروجیکٹ لا رہے ہیں، کچی آبادیوں کے لیے فلیٹس بنائیں گے جہاں ان کو سہولتیں میسر ہوں۔ چین کے پاس ایک ٹیکنالوجی ہے جو ہفتے میں پورا فلور تعمیر کر دیتی ہے، گوادر میں چین نے ایک شاپنگ مال 5 ماہ میں تعمیر کیا ہے۔ شاپنگ مال پر 2، 3 سال لگ سکتے تھے لیکن ٹیکنالوجی سے جلدی بن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں کے لیے بھی چین کی اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، ہاؤسنگ پروجیکٹ کی ہر سال رفتار تیز ہوگی۔ جو اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے انہیں بھی اپنا گھر ملے گا۔ نجی کمپنیوں کو پروجیکٹ سے فائدہ ہوگا، روزگارمیں اضافہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -