تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وزیراعظم نے’سی پیک‘ سمٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ایک روزہ پا ک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک روزہ ’سی پیک سمٹ نامی‘ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے اب سے چند لمحوں قبل ’پاک چین دوستی مرکز‘ میں کیا ہے۔

کانفرنس کا انعقاد وزارتَ منصوبہ بنادی نے کیاہے اور منتظمین کے مطابق چین سے دو سو سے زائد حکام اور سرمایہ کار ا س کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

CPEC--post-3

افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے مختلف اسٹالز کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔


اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر چین سے آنے والے مندوبین کو خوش آمدید کہا اور سی پیک کے حوالے سے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے کا سب سے اہم اسٹریٹجک منصوبہ ہے اور اس کے ثمرات تمام خطہ حاصل کرے گا۔

ان کے مطابق پاکستان اور چین خوشی اور غم میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ایسے مواقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا جب دنیا میں کوئی بھی ہماری حمایت نہیں کررہا تھا اور اس بات کااعتراف چین کے صدر بھی پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر کرچکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک اکیسویں صدی کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ ہے جو کہ آدھی دنیا کی تین ارب سے زائد آبادی کی مارکیٹ کو سہولت فراہم کرے گا۔


CPEC--post-1

واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری‘ چین اور پاکستان سمیت پورے خطے کی اجتماعی ترقی کا ذریعہ ہے اور ساری دنیا کی نظریں اس منصوبے پر لگی ہوئی ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کو مزید فروغ دے گا۔ ٹیکس وصولیوں اورمالی معاملات میں بہتری کا باعث بنے گا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں