اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کو فیس بک ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: وزیراعظم عمران خان کو فیس بک ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی دعوت سامنے آگئی، عمران خان کو دورے کی دعوت فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر نے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک نے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کیلیفورنیا میں فیس بک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پروفیسرشواب کو ورلڈاکنامک فورم کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈاکنامک فورم میں اٹھائے گئے مسائل پاکستان سے مماثلت رکھتے ہیں، کلین گرین پروگرام سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 ارب درختوں کی شجرکاری منصوبے میں شامل ہے، پاکستان نوجوانوں کے لیے مہارت بڑھانے پر بھی توجہ دے رہا ہے، پاکستان نوجوانوں آبادی کو معاشی نمو کا ذریعہ سمجھتا ہے، غربت کے خاتمے اور تعلیم کے لیے فورم پاکستان سے شراکت دار بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ورلڈ اکناک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں پاکستان افغان جہاد اور امریکی اتحاد کا حصہ بنا، افغان جہاد کے بعد امریکا چلا گیا اور ہمیں شدت پسندوں کے حوالے کرگیا۔ افغان جہاد کے بعد عسکری تنظیموں نے کلاشنکوف کلچر کو پروان چڑھایا، عسکریت پسندوں کو غیرمسلح کرنے میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں