تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے جبکہ کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا جس پر سینئر صحافی وزیراعظم ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اطلاعات یہ ہیں کہ 14سینئر صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا ہے، جہاں وزیراعظم صحافیوں کوعالمی سازش سےمتعلق آگاہ کرینگے\

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کھڑا ہے اور آخری بال تک لڑےگا۔

خالدمقبول اور خالد مگسی کو کابینہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت

ادھر وفاقی کابینہ میں کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول اور بی اے پی کے خالد مگسی کو خصوصی طور پر بلالیا ہے، دونوں رہنماؤں کو دھمکی آمیز خط دکھایاجائےگا۔

رہنماؤں نے معذرت کرلی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خالدمقبول اور خالد مگسی کو کابینہ اجلاس میں خصوصی طور پر طلب کیا تھا تاہم ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ خالدمقبول نے کابینہ خصوصی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جبکہ خالد مگسی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان

اس سے قبل اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خط کے اندر واضح ہے کہ یہ کتنی بڑی سازش ہے؟ پتہ چلے گا کون سے لوگ ہیں؟ جو باہر سے سازش کررہےہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔