جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں،زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی آواز اٹھانے والا واحد لیڈر عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

احساس پروگرام سے متعلق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، ملک کوترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کرنا حکومت کا مشن ہے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس سے بڑی امیدیں اور توقعات ہیں۔

گیس سے محروم علاقوں کے لیے حکومت کا اہم اعلان

اس سے قبل معاون خصوصی زلفی بخاری نے اٹک کے مختلف مقامات کے دوران کرونا کے پیش نظر عوام کو درپیش مسائل اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گیس سے محروم علاقوں میں دسمبر تک فراہمی کا آغاز ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں