منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آئین کے تحت کسی شخص اور گروہ کو پُرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کسی شخص اور گروہ کو پُرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پولیس کے سابق آئی جیز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ نرسنگ اورپولیس کوری برینڈکرنےکی ضرورت ہے، پولیس نےقیام امن کیلئےبہت قربانیاں دیں، ہم ان کے مقروض ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، صفت غیورشہیدجیسی شخصیت کہیں نظرنہیں آتی، ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں فرض شناسی سے کام کرنا چاہیے۔

نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں ، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کوملکرقانون سازی کرنی چاہیے، آج تک کسی جماعت نے جبری گمشدگی سے متعلق قانون سازی نہیں کی اور جب ضرورت پڑتی ہے تو جس طرح قانون سازیاں کی جاتی ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کے تحت کوئی شخص یاگروہ پُرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا ۔ قانون کا نفاذ پولیس کا کام ہے، بدامنی کیخلاف قانون نافذکرنےوالےادارےصف اول میں نظرآتےہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں