بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان چین کیساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ تعلقات سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، دنیا کی کوئی طاقت بھی پاک چین دوستی میں دراڑپیدانہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی صدرشی چن پنگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں انوارالحق کاکڑ نے بیلٹ اینڈروڈفورم میں مدعوکرنے پر شکریہ ادا کیا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روزکی تقریرترقی کےآپ کےعظیم وژن کی عکاسی تھی ، چین کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کوفروغ دیں گے، پوری دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ درپیش چیلنجزسےنمٹنےکابہترین ذریعہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے، چینی صدرکی وژنری قیادت میں پاکستان کیلئےبہت سےمنصوبے ہیں، چین پاکستان کا تذویراتی شراکت دارہے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کوچین کیساتھ دوستی پرفخرہے، پاکستان چین کیساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، دنیاکی کوئی طاقت بھی پاک چین دوستی میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتی۔

اس موقع پر چینی صدرشی چن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کافروغ چاہتاہے، سی پیک پاکستان اورچین کےمضبوط تعلقات کاعکاس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں